کوئی اُمید برَ نہیں آتی
کوئی صورت نظر نہیں آتی
موت کا اک دن معین ہے
نیند کیوں رات بھر نہیں آتی
آگے آتی تھی حالِ دل پہ ہنسی
اب کسی بات پر نہیں آتی
جانتا ہوں ثوابِ طاعت و زہد
پر طبعیت ادھر نہیں آتی
داغِ دل گر نظر نہیں آتا
بُو بھی اے چارہ گر نہیں آتی
ہم وہاں ہیں، جہاں سے ہمیں
کچھ ہماری خبر نہیں آتی
مرتے ہیں آرزو میں مرنے کی
موت آتی ہے پر نہیں آتی
کعبے کسِ منہ سے جاؤ گے، غالبؔ
شرم تم کو مگر نہیں
![]()